ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / سپریم کورٹ نے ملائم اور اکھلیش کے خلاف آمدنی سے زائدجائیداد کے کیس میں دیاسی بی آئی کو حکم 

سپریم کورٹ نے ملائم اور اکھلیش کے خلاف آمدنی سے زائدجائیداد کے کیس میں دیاسی بی آئی کو حکم 

Sat, 13 Apr 2019 00:06:53    S.O. News Service

نئی دہلی،12؍اپریل (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) ملائم سنگھ یادو، اکھلیش اور پرتیک یادو کے خلاف آمدنی سے زائدجائیداد کے معاملے میں سی بی آئی نے سپریم کورٹ میں جواب دیا ہے۔سی بی آئی نے سپریم کورٹ کو بتایا کہ ان کے خلاف PE 2013میں بند کر دی گئی ہے۔ سی بی آئی نے کہا کہ یہ ابتدائی تحقیقات سپریم کورٹ کے حکم پر درج کی تھی سپریم کورٹ نے سی بی آئی کو چار ہفتے میں جواب داخل کرنے کو کہا۔سی بی آئی نے کہا کہ اس کو لے کر ہم جواب داخل کریں گے اور کورٹ کو بتائیں گے کہ آگے ہم کیا کریں گے۔ملائم سنگھ یادو، اکھلیش یادو اور پرتیک یادو کے خلاف آمدنی سے زائدجائیداد کے معاملے میں سپریم کورٹ سماعت کر رہا ہے۔حالانکہ سپریم میں داخل حلف نامے میں ملائم سنگھ یادو نے دعوی کیا ہے کہ سی بی آئی کی ابتدائی تفتیش انہیں کلین چٹ دے چکی ہے۔ جب کہ جس رپورٹ کا ملائم نے حوالہ دیا ہے، سی بی آئی کو اس کی پہلی ہی فرضی بتا کر 2009 میں ایف آئی آر درج کرا چکی ہے۔ پچھلی سماعت میں وشوناتھ چترویدی کی درخواست پر سپریم کورٹ نے سی بی آئی سے اسٹیٹس رپورٹ داخل کرنے کو کہا تھا۔
 


Share: